• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پولیس نے ایک بکری کو گرفتار کرلیا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست واشنگٹن میں پولیس نے ایک بکری کو اولڈ ہوم میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے پولیس نے گرفتار کی گئی بکری کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

ویزلے ہومز نامی اولڈ ہوم کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ایک بکری اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے، اس پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے تو انہوں نے بھی بکری کو عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے دیکھا۔

بعدازاں پولیس اہلکاروں نے بکری کو تحویل میں لے کر اسے اس کے مالک کے دوست کے حوالے کردیا۔

پولیس کی جانب سے اس سارے واقعے کو بہت ہی دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں بیان کیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر مزے مزے کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید