• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین فروخت کرنیوالے 3 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹر یٹ کی عدالت نے گھر گھر جاکر کورونا ویکسین فروخت کرنے سے متعلق تین ملزمان کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا، ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو کورونا ویکسین فروخت کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تینوں ملزمان امان سلطان، محمد علی اور سرکاری ویکسینیٹر محمد ذیشان شامل ہیں، عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کرلیا، پولیس کے مطابق محمد ذیشان ڈی ایچ او شرقی کے دفتر میں ویکسینیٹر تعینات تھا، ملزمان میں ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید