• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر کے خلاف پروپیگنڈے کے الزام میں ایک اور شخص گرفتار

لاہور (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے خلاف پروپیگنڈے کے الزام میں ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہفتے کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے حکام)کے مطابق شہزاد اکبر کے خلاف پروپیگنڈا کے الزام میں گرفتار کیا گیا ملزم جاوید جٹ ایم پی اے نذیر چوہان کے ساتھ شریکِ جرم تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید جٹ نے متعدد یو ٹیوب چینل بنا رکھے تھے، ان یو ٹیوب چینلز کے ذریعے شہزاد اکبر کی کردارکشی کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید