• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہ زاک روڈ پر دن دیہاڑے موٹرسائیکل چھین لی گئی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں دلہ زاک روڈ پر رہزنوں نے دن دیہاڑے ایک شخص سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لی ۔محمد احمد اعوان ولد محمد اشفاق سکنہ مومین ٹائون نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی موٹرسائیکل ہنڈا 125پر فاتحہ خوانی کے لئے جارہاتھا کہ راستے میں کارپوریشن چوک کے دوسری موٹرسائیکل پر سوار رہزنوں نے روکا اوراسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے
تازہ ترین