• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ میں کار کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ٗڈرائیورگرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پشتہ خرہ کی حدود میں رنگ روڈ پر فیلڈر کار کی ٹکر سے ایک شخص جا ں بحق ہو گیا ۔رحمن ولد نوراللہ سکنہ نودیہہ پایان نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا والد کسی کام کی غرض سے باہر گیا تھا جہاں وہ رنگ روڈ عبور کررہاتھا کہ اس دوران تیزرفتار فیلڈر موٹرکارنمبر اے ایچ ٹی 744اسلام کی زد میں آکرجاںبحق ہو گیا مدعی کے مطابق گاڑ ی کی ڈرائیور سہیل سکنہ بھانہ ماڑی کررہے تھے پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
پشاور سے مزید