کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بننے والے کھلاڑی بھارت میں کھیل نہیں سکیں گےاور کام نہیں کر سکتے ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اختلاف ہو سکتا ہے ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک افسر نے ایک اخبار ی بیان میں کہا ہے کہ کشمیر لیگ کے لئے کھلاڑیوں کو اجازت نہ دینے کے حوالے سے بورڈز سے بات کی اور آگاہ کیا کہ وہ کھیلے توآئندہ بھارت میں کرکٹ میں کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔
بھارت کو کسی کھلاڑی کے پی ایس ایل میں کھیلنے پر اعتراض نہیں ہے یہ لیگ پاکستان کے زیر اثر کشمیر میں ہو رہی ہے ہم نے گورنمنٹ کی لائن کو لیکر چلنا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے سے روکنے کے معاملے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے مناسب فورم پر لے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔