• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری جنرل اسپتال، ویکسی نیشن کیلئے آنیوالے افراد مشتعل، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (اسٹاف رپورٹر/این این آئی)ایکسپو سینٹر اور لیاری جنرل اسپتال کے باہر ویکسی نیشن کیلئے آ نے والے لوگوں کا رش رہا، جبکہ لیاری جنرل اسپتال میں گھنٹوں قطار میں کھڑے افراد دھکم پیل کے باعث مشتعل ہوگئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا، دوسری جانب محکمہ صحت نے کراچی میں شدید رش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع شرقی میں ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس، ضلع جنوبی میں خالق دینا ہال، جناح اسپتال، لیاری جنرل اسپتال جبکہ ضلع وسطی میں چلڈرن اسپتال، نیو کراچی گورنمنٹ اسپتال، ضلع غربی میں قطر اسپتال، ملیر میں مراد میمن گوٹھ اسپتال اور کورنگی پانچ نمبر کے سرکاری اسپتال میں قائم ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین