• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اسٹائل میں بٹوہ مالک کی تلاش، پاکستانی نوجوان نے دل جیت لئے

لندن (مرتضیٰ علی شاہ)بالی ووڈ اسٹائل میں بٹوہ مالک کی تلاش، پاکستانی نوجوان نے دل جیت لئے؛ بھارتی شخص کو ڈھونڈ کر اس کا بٹوہ واپس کرنے پر بھارت اور پاکستان کے ہزاروں صارفین غازی تیمور کے معترف ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ اور ماہر تعلیم نے سوشل میڈیا پر ایک واقعے کی تفصیل بیان کر کے دل جیت لیے کہ کس طرح انہوں نے ایک بھارتی کو ڈھونڈنکالاجس کا لندن کی مصروف سڑک پر بٹوہ کھو گیا تھا۔

بھارت اور پاکستان کے ہزاروں صارفین نے غازی تیمور کی لندن کی سڑکوں پر "راہول" کی تلاش کے لیے بالی ووڈا سٹائل یعنی کامیابی کے ساتھ اسے اس کے کام کی جگہ ڈھونڈ کر اور بینک کارڈز اور اہم دستاویزات والا بٹوہ واپس کرنے کی تعریف کی ہے۔ غازی تیمور نے کہا کہ وہ جذبات اور ان کے عمل سے دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے اثبات سے مغلوب ہیں۔

تازہ ترین