• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہدی حسن کے بڑے صاحبزادے آصف مہدی دار فانی سے کوچ کرگئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ گلوکار مرحوم مہدی حسن کے صاحبزادے بھی دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔مہدی حسن کے دوسرے بیٹے حیدر مہدی نے بتایا کہ ان کے بھائی آصف مہدی کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔حیدر مہدی نے بتایا کہ آصف مہدی یونیورسٹی روڈ پر واقعہ نجی اسپتال مین زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روزخالق حقیقی سے جا ملے۔حیدر مہدی کے مطابق آصف مہدی کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔خیال رہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن 13 جون 2012 کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

دل لگی سے مزید