• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں امن و استحکام یمن کی آزادی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سے وابستہ ہے، ایران

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی : فوٹو ایرانی میڈیا
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی : فوٹو ایرانی میڈیا 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام یمن کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سے وابستہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یمن کے مسائل کا حل محاصرے اور فوجی کشیدگی جاری رکھنے سے ممکن نہیں۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ یمن کے عوام کو دباؤ، دھمکیوں اور غیر انسانی محاصرے سے آزاد باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے یمن کے معاملے پر طے شدہ روڈ میپ کے تحت فوری طور پر مذاکرات بحال کرنے اور اس پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے ہونے والی ہر مثبت کوشش میں ایران تعاون کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید