انگلینڈ میں لیبر کے علاقائی میئرز کی طرف سے سیاحوں کے ٹیکس کو پانچ فیصد تک مختص کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ رات قیام کیلئے نئی فیس پانچ فیصد تک مقرر کی جائیگی جبکہ شعبہ مہمان نوازی سے منسلک کاروباری طبقے نے خبردار کیا ہے کہ اس عمل سے ملازمتوں کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
مقامی رہنما ہوٹلوں، بیڈز، ناشتے اور رہائش کی دیگر اقسام کی لاگت کے فیصد کے طور پر ایک غیر محدود لیوی، جسے ٹورسٹ ٹیکس کا نام دیا جاتا ہے وصول کرنے کے لیے نئے اختیارات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تقریباً دس علاقوں میں لیبر میئرز نے کہا کہ اگر وہ اسے لاگو کرتے ہیں تو وہ رضاکارانہ طور پر اس چارج کو محدود کر دیں گے تاہم ریفارم یو کے کے دو علاقائی میئرز اور دو کنزرویٹو ممکنہ طور پر پالیسی پر اپنی قومی جماعتوں کی طرف سے تنقید کے پیش نظر کسی بھی محصول کی مخالفت کریں گے۔
چانسلر جان ہیلی اور لوکل گورنمنٹ سیکریٹری انجیلا رینر کو لکھے گئے خط میں لیبر میٹرو میئرز نے پانچ فیصد ٹیکس پر رضامندی ظاہر کی ہے مقامی علاقوں میں بامعنی سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی ان کے علاقوں میں مستقبل میں کسی بھی محصول پر زور دینا مقامی مشاورت سے مشروط ہوگا۔
اس خط پر لندن، گریٹر مانچسٹر، لیور پول سٹی ریجن، ویسٹ مڈلینڈز، نارتھ ایسٹ، ویسٹ آف انگلینڈ، ویسٹ یارکشائر، ساؤتھ یارکشائر، ایسٹ مڈلینڈز، یارک اور نارتھ یارکشائر کے لیبر میئرز نے دستخط کیے ہیں۔