• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 میں سے نو پاکستانی ایتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس سے باہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی میڈل کی واحد امید اب جیولن تھرو میں ارشد ندیم سے وابستہ ہیں۔ وہ بدھ کو ایکشن میں ہونگے۔ پاکستان کے تین مزید کھلاڑیوں کا سفر ختم ہوگیا۔اس طرح دس میں سے نو اتھلیٹ فارغ ہوچکے ہیں۔ پیر کو شوٹر غلام مصطفی بشیر، خلیل اختر اور ایتھلیٹ نجمہ پروین بھی باہر ہوگئیں۔ جی ایم بشیر دوسرے روز25میٹر ریپڈ فائر پسٹل کے ٹاپ6میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے،انہوں نے دوسرے دن 286 اسکور کیا۔ جی ایم بشیر نے دو اسٹیج میں مجموعی طور پر579اورخلیل اختر نے 572 پوائنٹس حاصل کیے۔ شوٹر خلیل اختر نے پندرہویں پوزیشن پائی۔ نجمہ پروین دو میٹر ریس کے ابتدائی مرحلے میں28.12سیکنڈز کے ساتھ سب سے آخری ساتویں نمبر پر آئیں۔ پاکستان کے 22 رکنی دستے میں10ایتھلیٹس اور12آفیشلز شامل ہیں۔ اب تک مقابلوں سے باہر ہونے والوں میں خلیل اختر، غلام مصطفیٰ بشیر ، گلفام جوزف،نجمہ پروین، ویٹ لفٹر طلحہ طالب، بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد، تیراک محمد حسیب طارق اور بسمہ خان اور جوڈوکا شاہ حسین شاہ شامل ہیں۔

تازہ ترین