• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل منگل کو جارج ٹائون گیانا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اب پاکستان سیریز ہار نہیں سکتا۔ میچ جیت کر سیریز دو صفر سے جیت سکتا ہے ۔ آخری میچ والے دن بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم میں اعظم خان کی شرکت کا امکان ہے ان کی فٹنس ،ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہے۔پیر کو پاکستانی ٹیم نے آرام کیا جبکہ ٹیسٹ ٹیم نے پریکٹس میں حصہ لیا۔ تیسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا ۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے سات رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تازہ ترین