• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش آئی پی ایل کی نذر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈین پریمئیر لیگ کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاکہ انگلش کھلاڑی بھارتی لیگ میں حصہ لے سکیں۔ آئی پی ایل 19 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو گی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ستمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کے لئے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا۔ کھلاڑیوں کو آرامکا آپشن بھی دیا جائے گا فیصلہ کھلاڑی کریں گے ۔کپتان اوئن مورگن، جوز بٹلر، جونی بئیرسٹو، بین اسٹوکس سمیت کئی انگلش کرکٹرز کے بھارتی لیگ میں معاہدے ہیں ۔

تازہ ترین