• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی اور الخدمت کے باہمی اشتراک سے اسپرے مہم کا آغاز

کراچی/ (اسٹاف ر پو ر ٹر )الخدمت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے باہمی اشتراک سے شہر میں خصوصی”اسپرے مہم‘‘ کا آغاز کے ایم سی بلڈنگ لائٹ ہاؤس سے کر دیا گیا۔مہم کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کرا چی لئیق احمد اور الخدمت کر اچی کے چیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ نے کیا۔قبل ازیں الخدمت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس پر الخدمت کی جانب سے ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین نے اور بلدیہ عظمیٰ کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ایس ایم طحہٰ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ مون سون سیزن میں شہریوں کو ڈینگی، ملیریا اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ مؤثر انداز میں شہر بھر میں اسپرے کیا جائے۔ اسپرے مہم کراچی کے تمام اضلاع میں چلائی جائے گی اور رو زانہ کی بنیاد پر اسپرے کیا جائے گا۔

تازہ ترین