• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں 600روپے فی تولہ کا اضافہ ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت4ڈالر فی اونس کی کمی سے 1814 ڈالر سے کم ہو کر 1810 ڈالر فی اونس پر آگئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت 600 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 10ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کے اضافے سے 94ہزار 822 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1460 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین