• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری امام و گرد و نواح میں آپریشن، متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نےپیر کے روز بری امام اور اسکے گرد و نواح میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی۔ آپریشن کےدوران بری امام کےعلاقوں محلہ نڑیل اور یونیورسٹی روڈ پر سرکاری اراضی پر بنائے گئے 4 کمرے ،3 چاردیواری، 4 واش رومز اور 5 دکانوں سمیت غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید