• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کا پولیس پر بیرون ملک سےآنیوالےنوجوانوں پرفائرنگ کرنے کا الزام

وہاڑی ( نامہ نگار) شہریوں کا وہاڑی پولیس پر بیرون ملک سےآنیوالےنوجوانوں پرفائرنگ کا الزام، بیرون ملک کام کرنے والے دومسیحی نوجوانوں کوڈاکوقراردے کرفائرنگ کردی ، کامران مسیح جوکہ8/11Lچیچہ وطنی کارہائشی ہےاوراٹلی کی شہریت ہے اورسعودی عرب سے آنے والا نوجوان بیداربخت گل جوکہ 118/11Lکسوال کارہائشی ہے دونوں اتوارکے روزچیچہ وطنی سے رشتہ داروں کوملنے کیلئے بوریوالہ آرہے تھے کہ راستہ میں ایک ڈالہ ڈرائیورنے ان کوٹکر ماردی ،نوجوانوں کی ڈالہ ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوگئی جسے موقع پرموجودلوگوں نے رفع دفع کرادیا،ڈالہ ڈارئیورنے وہاڑی کی حدودمیں داخل ہوکرپولیس تھانہ شیخ فاضل کوکال کرکے پل غازی آبادپربلالیاجب دونوں نوجوان پل پرپہنچے توپولیس نے انہیں رکنے کااشارہ کیا، اسی دوران پولیس نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں نوجوان شدیدزخمی ہوگئے اورپولیس نے ان کوڈاکوقراردے کرایف آئی آردرج کردی ،دونوں نوجوان ڈی ایچ کیوہسپتال میں پولیس کے کڑے پہرے میں داخل ہیں اورپولیس نے ان کوپاؤں میں بیڑیاں ڈال رکھی ہیں، اس موقع پادری سلمان کیلون نے دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا اگرہمیں انصاف نہ ملاتوہم پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے۔
تازہ ترین