• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50لاکھ کرنسی چوری میں ملوث کیبن مین نےپیروی کیلئے مہلت طلب کرلی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشرچوہدری کرنسی چوری میں ملوث سمہ سٹہ کے کیبن مین کے کیس کی سماعت کے لیے گزشتہ روز سینٹرل جیل بہاولپورگئے،جیل میں بند کیبن مین صادق حسین نےاپنے تحریری بیان میں ڈی ایس سے درخواست کی کہ مجھے 15یوم کی مہلت دی جائے،یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مال گاڑی کی ایک بوگی کی سیل توڑ کرایک باکس جس میں 50 لاکھ کے نوٹ تھےچرا لیے گئے،بعد ازاں ریلوے پولیس سمہ سٹہ نے صادق حسین کو گرفتارکیا جس کے گھر سے 30 لاکھ کی کرنسی برآمد ہوئی ۔
تازہ ترین