• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکساں تعلیمی نصاب تعمیر ملت کیلئے اہم قدم ثابت ہوگا،ندیم قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب تعمیر ملت کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا،نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اپنی آنے والی نسلوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے حوالے سے کوئی حکمران بھی مناسب پالیسی نہ دے سکا، وزیراعظم عمران خان نے تعمیر ملت کے عزم کی خاطر ایک قوم ایک نصاب کا نعرہ لگایا تاکہ نونہالان وطن کو ایک بہتر اور یکساں نصاب کے تحت تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے اس عمل سے طبقاتی نظام تعلیم سے چھٹکارا ملنے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کی ایک جیسے خطوط پر تربیت کی جاسکے گی۔
تازہ ترین