• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایس ایس پی اجلاس فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری

پشاور (وقائع نگار ) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چھٹا سالانہ جنرل اجلاس ہوا جس کی صدارت ممبر بی او ڈی خورشید خان نے کی ۔ بورڈ اجلاس میں مالی سال 2019-20 کے فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ ایکسٹرنل آڈیٹر سال 2020-21کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ آ ف ڈائریکٹر ز نے ڈبلیوایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر کو عید کے کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی ۔ ممبران نے ڈبلیو ایس ایس پی کے عید آپریشن کو سراہا اور کہا کہ آگاہی مہم سے لے کر تیسرے دن تک تمام عملے نے انتہائی جانفشانی سے ڈیوٹی انجام دی۔ جس پر پوری ڈبلیو ایس ایس پی کی ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔
تازہ ترین