• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم عید مباہلہ اسلام کی مسیحیت پر فتح کا تاریخی دن ہے،وفاق المدارس الشیعہ

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہاہے کہ اسلام اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ اور آخری دین ہے۔ عظیم عید مباہلہ اسلام کی مسیحیت پر لازوال فتح کا تاریخی دن ہے۔علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حضور چاہتے تو مدینہ کی کثیر آبادی میں سے دیگر کچھ افراد کو بطور مبصر بھی لے جا سکتے تھے مگر آپ نے واضح کر دیا کہ اسلام کی حفاظت اور بقاءانہی پانچ ہستیوں کے دم سے ہوگی۔
لاہور سے مزید