• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرکی مداخلت پر کسانوں کو ٹیوب ویلوں کے بقایاجات میں رعایت مل گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی مداخلت پر کسانوں کو ٹیوب ویلوں کے بقایاجات کے بجلی کے بلوں میں رعایت مل گئی ہے۔کسان اب1 ارب 26 کروڑ روپے کے واجبات قسطوں میں ادا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی۔سی پی او منیر مسعود مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی اورجی ایم کمرشل میپکو چوہدری خالدمحمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔چئیرمین کسان اتحاد پاکستان چوہدری محمدانور کسانوں کے وفد کی قیادت کررہے تھے۔جی ایم کمرشل میپکو چوہدری خالد نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیفالٹرز کسان بقایاجات کی ایک قسط کی ادائیگی کے بعد بقیہ رقم کی ادائیگی میں تاخیر کررہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کسانوں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسان تین قسطوں میں میپکو کو واجبات ادا کریں گے۔ علی شہزاد نے کہا کہ میپکو کسانوں کے منقطع کئے گئے کنکشن فوری طور پر بحال کرے اور جن کسانوں کے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے میٹر خراب ہیں انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے ۔
تازہ ترین