• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نےامتحانات منعقد نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ایل ایل بی کے طلباء کے امتحانات منعقد نہ کرانے کے خلاف درخواست پر وکلاء دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں سرگودھا کے رہائشی ثمر اخلاص اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی گل رخ نے کونسل فلک شیر وٹو کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ایل ایل بی کا 2018 والا سیشن 2021 میں مکمل ہونا تھا لیکن تین سالہ سیشن کے چھ امتحانات میں سے صرف ایک امتحان لیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید