• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی نااہلی، شہر کھنڈر، ترقیاتی کاموں میں سست روی

سیہون شریف(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ کا حلقہ انتخاب انتظامی نا اہلی کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا محکمہ روڈز کے نا اہل افسران کی مبینہ کرپشن کے باعث شہر میں ترقیاتی کام سست رفتاری کا شکار، سیہون شہر کے مرکزی چوراہے روڈ کے درمیاں فٹ پاتھ کیلیے مقرر 60لاکھ روپےمبینہ طور کرپشن کے نذر ہو گئے۔ سیہون محکمہ روڈز میں تعینات ایس ڈی او سب انجینئر کیجانب سے ٹھیکیداروں سے مبینہ رشوت لینے کا سلسلہ جاری رشوت نہ دینے پر کام تعطل کا شکار اعلی حکام معاملے سے بے خبر ہیں ۔شہری انتہائی پریشانی کا شکار ہیں شہریوں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیں جلد سے جلد کام کو مکمل کیا جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید