ٹوکیو گیمز کا فیور سر چڑھ کر بولا لیکن یہ فیور اب اسپیس تک جاپہنچا، کیسے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔
ٹوکیو اولمپک تو اختتام کو پہنچ چکے ہیں لیکن یہ فیور اب اسپیس تک بھی جا پہنچا۔
جہاں خلا بازوں نے دو مختلف ٹیمز بنائیں، ایک ٹیم کو ٹیم زویس اور دوسری کو ٹیم ڈریگن کا نام دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے ایتھلیٹ نے زیرو گریویٹی میں مختلف گیمز کھیلے، جن میں نو ہینڈ بال، Syncronized Floating اور جمناسٹک کے مقابلے ہوئے۔
شرکا نے تصویریں بھی کھنچوائیں، ناسا کی جانب سے کسی ایتھلیٹ کو تمغہ دیے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔
اس کے ساتھ دو خلابازوں نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر ٹوکیو اولمپکس کے اختتام اور 2024ء میں پیرس میں اولمپکس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔
جن دو خلا بازوں نے اولمپکس گیمز سے متعلق اپنے اس خوبصورت جذبے کا اظہار کیا ان میں سے ایک کا تعلق جاپان اور دوسرے کا تعلق فرانس سے ہے۔