سعودی عرب کے شہر راس تنورا میں ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راس تنورا ڈرون حملے کے بعد احتیاطاً ریفائنری بند کر دی گئی۔
سعودی شہر راس تنورا میں ریفائنری پر ڈرون حملے کے بعد صورتِ حال قابو میں ہے۔
عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ آرامکو کی راس تنورا تنصیبات کے قریب 2 ڈرونز مار گرائے۔
انہوں نے کہا کہ راس تنورا پر حملے کے نتیجے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔
ترجمان سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد گرنے والے ملبے سے ریفائنری میں محدود نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے ریاض اور مشرقی علاقوں میں میزائل حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ میزائل حملوں کو کسی بہانے یا وجہ جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق یہ حملے ایرانی حکام کے علم کے باوجود کیے گئے کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔