افغانستان کے صوبے فراہ کے دارالحکومت فراہ سٹی پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔
کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق رکن فراہ صوبائی کونسل نے کہا ہے کہ طالبان نے فراہ سٹی کے گورنر آفس اور پولیس ہیڈکوارٹرز پر قبضہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ فراہ سٹی طالبان کے قبضے میں جانے والا ساتواں صوبائی دارالحکومت ہے۔
اس سے قبل طالبان ایبک، قندوز، سرِپُل، تالقان، شبرغان اور زرنج پرقبضہ کرچکے ہیں۔