• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمبڑیال الیکشن کو نہیں مانتے، بدترین دھاندلی ہوئی، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم(فائل فوٹو)۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم(فائل فوٹو)۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم سمبڑیال میں ہونے والے الیکشن کو نہیں مانتے، الیکشن میں دھاندلی کی گئی۔ 

اسلام آباد میں پارٹی کی رہنما عالیہ حمزہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس نے تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا، الیکشن میں پولیس کو رکاوٹ کی اجازت نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ جو فسطائیت، غنڈی گردی پنجاب حکومت نے کی اس کی مثال نہیں ملتی، پنجاب میں پی ٹی آئی نے دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔  

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں تھا کیونکہ انتخابات شفاف عمل کا نام ہے، ووٹنگ میں دھاندلی ہوئی اور بیلٹ باکسز بھرے گئے، الیکشن میں کسی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ جہاں 1300 ووٹ تھے، وہاں 1400 ووٹ کاسٹ ہوگئے، یہ الیکشن نہیں تھا بلکہ بنا بنایا ڈرامہ تھا، ہم سمبڑیال میں ہونے والے الیکشن کو نہیں مانتے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس سے پہلے جو امیدوار تھے انھوں نے فارم 47 پر 58 ہزار ووٹ لیے تھے، اس وقت الیکشن میں ٹرن آؤٹ بھی بہت زیادہ تھا۔ ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود ووٹ 78 ہزار پڑ گئے، ہم اس الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں، ٹرن آؤٹ بہت کم تھا، ن لیگ والے بالکل نہیں نکلے۔ 

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کیمپس خالی تھے، یہ سب فراڈ تھا، ہم اس کو نہیں مانتے، عالیہ حمزہ نے اس الیکشن میں بہت محنت کی۔

قومی خبریں سے مزید