• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں قتل کےڈر سے پائلٹس نوکریاں چھوڑنے لگے

افغانستان میں قتل کےڈر سے متعدد پائلٹس نے نوکریاں چھوڑ دیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں 19 پائلٹس افغان ایئر فورس چھوڑ کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں 8 پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہفتےکو کابل بم دھماکے میں بلیک ہاک کے پائلٹ حمداللہ کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپوں نے شدت اختیا کرلی ہے۔

تازہ ترین