کراچی (ٹی وی رپورٹ)کشف فاؤنڈیشن کی بانی روشانے ظفرنے کہا ہے کہ کورونا کے دوران عورتوں کے خلاف گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
عورتوں پر تشدد اور ہراساں کرنے کیخلاف قانون بنائے گئے ہیں لیکن ابھی تک سزاؤں کی شرح بہت کم ہے۔
وہ جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ سے گفتگو کررہی تھیں۔
پروگرام میں قیدیوں کی مدد کیلئے این جی او کی بیرسٹر حیا زاہد اور خواجہ سراؤں کی ایکٹیوسٹ سونیا ناز بھی شریک تھیں۔
بیرسٹر حیازاہد نے کہا کہ جیلوں میں قید کاٹنے والا ہر شخص سزایافتہ نہیں ہے، جیلوں میں 18ہزار افراد کی آمد ہے اس میں 15ہزار لوگوں کے مقدمے ابھی چل رہے ہیں۔
جیلوں میں سب سے زیادہ معصوم اور بے گناہ وہ بچے ہیں جو اپنی ماؤں کے ساتھ آتے ہیں۔
سونیا ناز نے کہا کہ پاکستان میں خواجہ سراؤں کے حوالے سے رویے میں کچھ بہتری آئی ہے۔