افغانستان کی صورت حال پر طالبان نے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان سے کہا گیا ہے کہ افغان فورسز کی خالی کی گئی پوسٹوں پر قبضہ کرلیں۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان کو کابل کے کچھ علاقوں میں داخل ہونے کا کہا گیا ہے۔
ترجمان طالبان نے کہا کہ طالبان کو لوٹ مار اور افراتفری روکنے کے لیے ان علاقوں میں داخلے کا کہا گیا ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغان شہری طالبان کے کابل کے کچھ علاقوں میں داخلے سے خوف زدہ نہ ہوں۔