سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں تاریخی شیر شاہ سوری جامع مسجد 5 صدیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی شان شوکت سے قائم ہے۔
یہ تاریخی مسجد 947 ہجری میں سلطان شیر شاہ سوری نے تعمیر کرائی تھی ۔
تاریخی شہر بھیرہ میں واقعہ جامع مسجد شیر شاہ سوری فن تعمیر کا لازوال شاہکارہے۔ 45 کنال رقبہ پر محیط مسجد میں 10 ہزار سے زائد افراد ایک وقت میں نماز ادا کر سکتے ہیں۔
جامع مسجد شیر شاہ سوری کے 3 گنبد ہیں درمیانی گنبد سب سے بڑا جبکہ مسجد میں موجود پانی کا تالاب مسجد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔
مسجد میں انتہائی خوبصورتی سے نقش و نگار بنائے گئے ہیں ۔
محکمہ آثار قدیمہ نے حال ہی میں مسجد کی تزئین و آرائیش پر 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی لیکن خرچ کی جانے والی رقم یقیناََ تحقیق طلب ہے۔