• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کوارٹرز کے مکین لیز ملنے کے باوجود کشمکش میں مبتلا


وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے  پاکستان کوارٹرز کے لیے 413 ملین روپے کی ادائیگی کے بعد لیز کا اجرا کردیا گیا، تاہم  پاکستان کوارٹرز کے مکین لیز ملنے کے باوجود بھی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو 54 سال کی لیز دے دی، وزیر اعظم کی جانب سے محکمہ ریونیو سندھ کو 413 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد لیز دستاویزات جاری کردی گئیں۔

دوسری جانب پاکستان کوارٹرز کے مکین کچھ کشمکش کا شکار نظر آتے ہیں۔

کوئی کہتا ہے کہ زمین کو لیز کیا گیا ہے تو کوئی کہتا ہے حکومت کی جانب سے فلیٹس بنانے کا کہا گیا ہے۔

تازہ ترین