اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی آج شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو میں عمر ایوب نے کہا کہ بی ایل اے نے جو دہشت گردی کی ہے ہم شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں، اس سانحے میں ہمارے جو ساتھی شہید ہوئے خدا ان کے درجات بلند فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں نے پکے کے ڈاکوؤں کو ڈرا کر رکھا ہوا ہے، ملک کے موجودہ چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کورٹ آڈر کے تحت ہم گزشتہ روز بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے، بانئ پی ٹی آئی ایک بہادر شخص اور بشریٰ بی بی بہادر خاتون ہیں۔