• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: آج انڈیکس 115536پر بند

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی آج کے کاروباری دن کی اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 441 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 536 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 568 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازارِ حصص کے 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 1 لاکھ 15ہزار 730 رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے 21 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 125 ارب روپے ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید