• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری اور آئی جی کی ملاقات

 وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، چیف سیکریٹری اور آئی جی انعام غنی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعلی،چیف سیکریٹری اور آئی جی نے امن وامان کی مجموعی صورتحال پر عمران خان کو بریفنگ دی۔

صوبہ بھر میں خواتین کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے خواتین کے تحفظ کیلئے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت کی  اور کہا کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

تازہ ترین