وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پانی کا مسئلہ آنے والا ہے،اس لیے درخت اگانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رکھ جھوک ملک کا بہت بڑا منصوبہ ہے، مسلم لیگ نون کی حکومت نے بھی یہ منصوبہ نہیں لگایا، نئی ٹیکنالوجی سے پتا چل جائے گا کہ یہاں درخت کاٹا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے شیخوپورہ ’رکھ جھوک جنگل‘ میں پودا لگا کر ملک کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کیا، افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں ایک کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے راوی میں لاہور کے سیوریج کا پانی جارہا ہے، لاہور میں آلودگی نہیں تھی، لاہور میں ماحولیاتی تباہی دیکھی،مستقبل میں پانی کا مسئلہ آنے والا ہے،اس لئے درخت اگانا ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کےلیے بہتر پاکستان بنانا ہے ، رکھ جھوک پاکستان کا بہت بڑا پراجیکٹ ہے، آنے والی نسل کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا ہے، اللہ نے پاکستان کو جو نعمتیں دی ہیں اس کا دھیان رکھ کر شکر ادا کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے پاکستان میں جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، جیسے جیسے جنگلات کم ہوئے ہمارے جانور بھی ختم ہوتے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ رکھ جھوک پراجیکٹ مشکل پراجیکٹ تھا، یہ پروجیکٹ مشرف کے دور میں پلان ہوا، مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی یہ پراجیکٹ نہیں بنایا گیا، ہم تمام رکاوٹیں دور کرچکے ہیں، مزید رکاوٹیں بھی آئیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے لوگوں کو روزگار ملے گا، 40 ارب ڈالر آئیں گے، پراجیکٹ میں مزید مشکلات آئیں گی، ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ پروجیکٹ میں کسی مشکل کو آنے نہیں دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے لاہور میں ماحولیات کی تباہی دیکھی ہے، لاہور میں کبھی آلودگی نہیں تھی، لاہور سٹی آف گارڈن کہلاتا تھا، دریائے راوی میں لاہور کے سیوریج کا پانی جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ درختوں کی تباہی کی گئی، ہماری 60 سال کی تاریخ میں 64 کروڑ درخت اگائے ، خیبرپختونخوا میں ہم نے پانچ سال میں ایک ارب درخت لگائے، درخت کاٹنے سے موسم پر اثر پڑتا ہے، ہم گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں، ہمارے گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ دریائے راوی پر تین بیراج بنیں گے، پانی روکنے سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی۔