• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں ننھے مہمان کے والد بننے والے کامیڈین زید علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنے بیٹے کے کان میں آواز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید علی اسپتال میں موجود ہیں اور اُنہوں نے اپنے ننھے شہزادے کو گود میں لیا ہوا ہے۔

زید علی بڑے ہی پیار سے بیٹے کو دیکھتے ہوئے اُن کے کان میں پہلی اذان دیتے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں زید علی کے بیٹے کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا۔

واضح رہے کہ زید علی اور یمنیٰ کے ہاں رواں ماہ 18 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی۔

زید علی نے بتایا تھا کہ ’اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام اِزیان علی زید رکھا ہے جبکہ یہ اُن کی شادی کی سالگرہ کا بہترین تحفہ ہے جو وہ مانگ سکتے تھے۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرز زندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین