انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات کے بعد خیبر پختونخواہ میں چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار آئی جی خیبر پختونخوا نے سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
معظم جاہ نے عزم کا اظہار کیا کہ سوات کا امن دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف منظم کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وادی سوات سیاحوں کے لیے پرامن علاقہ ہے، اسے ہر ممکن تحفظ فراہم کررہے ہیں۔
آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سوات کے 14 داخلی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر رہے ہیں۔