• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر نے اسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا اشارہ دے دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد روکے رکھتا ہے تو اس کے خلاف سخت موقف اختیار کرسکتے ہیں۔ 

انھوں نے ان خیالات کا اظہار سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ کے ساتھ سنگاپور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں صورتحال جلد بہتر نہیں ہوتی تو اجتماعی پوزیشن کو سخت کرنا پڑے گا، فرانس اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف پابندیاں لگانے پر غور کر سکتا ہے۔

صدر میکرون نے کہا انسانی ناکہ بندی ایک ایسی صورتحال پیدا کر رہی ہے جو زمین پر ناقابل برداشت ہے، فرانس، اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا اب بھی امید کرتا ہوں کہ اسرائیل کی حکومت اپنا موقف بدلے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید