امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تارکینِ وطن کی عارضی قانونی حیثیت منسوخ کرنے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے بوسٹن کی عدالت کے حکم کو روک دیا ہے۔
بوسٹن کی عدالت نے 5 لاکھ 32 ہزار تارکینِ وطن کو دی گئی امیگریشن ’پیرول‘ ختم کرنے سے روکا تھا۔
خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں جاری عارضی قانونی حیثیت میں وینزویلا، کیوبا، ہیٹی اور نکاراگوا کے تارکینِ وطن شامل ہیں۔