• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کی تین ماہ بعد واپسی، اہلیہ کا خوبصورت ویلکم دیکھ کر حیران

دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے والے حسن علی کی تین ماہ بعد گھر واپسی پر اہلیہ نے خوبصورت ویلکم کیا۔

حسن علی نے اہلیہ سامعیہ آرزو اور بیٹی حلینہ کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تین ماہ بعد گھر واپسی پر اہلیہ اور بیٹی کی جانب سے یہ خوبصورت اور پرجوش ویلکم دیکھ کر میں حیران ہو گیا ہوں۔‘


حسن علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں سامعہ بیٹی کو گود میں اٹھائے کھڑی ہیں جبکہ سامنے کیک بھی رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔

حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

تازہ ترین