وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے لیے ضروری ہے۔
اسلام آباد میں جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات میں عمران خان نے افغانستان کی حالیہ صورتحال، جرمنی اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغان عوام کے ساتھ تعاون اور اظہار یکجہتی کرے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان میں معاشی استحکام یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کو سراہا۔