بجلی کی قیمت ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جولائی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا کو دی ہے۔
بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات مذاکرات کھیل رہی تھی۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات سہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ہو گئے۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پانچویں مرحلے میں 3 اسرائیلیوں کو رہا کر دیا گیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا نوٹم اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔
16ویں تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے تقریب سے خطاب کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو گوشواروں میں حقائق چھپانے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا گیا۔
سہہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پولیس نے ہاؤس اریسٹ کردیا۔
پاکستانی اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ مجھے کینیڈا صرف ایک وجہ سے پسند ہے کہ چھ سال قبل ٹورنٹو میں ایک ایوارڈ شو کے دوران میں نے اداکارہ اقرا عزیز کو پسند کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان جا کر شادی کر لی تھی۔
ٹوکیو میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیر یکجہتی فورم جاپان اور کشمیر کونسل کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے علاوہ جاپانی سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
لاہور ہائی کورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کراچی کے پریڈی تھانے کے لاک اپ میں پولیس تشدد سے وقاص نامی شہری کی ہلاک ہوا ہے۔
گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ صومالیہ سےتعلقات مضبوط بنیادوں پراستوار ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔