• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر کا اقرا کی تربیت سے ابرار الحق کو کرارا جواب

معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کے آج کل کی ماؤں پر دیے گئے حالیہ بیان کا جواب اقرا اور بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے دے دیا۔

یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو مختلف ویڈیوز شیئر کیں جن میں سے پہلی ویڈیو میں اقرا عزیز اپنے بیٹے کبیر کو بچوں کا معروف گیت ’بےبی شارک‘ گاکر سُنا رہی ہیں۔


دوسری ویڈیو میں اقرا عزیز نے اپنے گھر کی ایل سی ڈی پر قرآن پاک کی تلاوت لگائی ہوئی ہے جو وہ اپنے بیٹے کو سُنا رہی ہیں۔

یاسر حسین نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک ماں کی تربیت پر اُنگلی نہ اُٹھائیں کہ وہ اپنے بچے کی کیسے پالتی ہے، کیا سِکھاتی ہے اور کیا سُناتی ہے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’اگر میں نے یہ سب پہلے دیکھ لیا ہوتا کہ ماں اپنی بچے کی پرورش کے لیے کیا کچھ کرتی ہے تو میں کبھی اپنی ماں سے آنکھ ملا کر بات نہیں کرپاتا۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ماں کو رتبہ بہت بڑا ہے، آج یا کل، ماں ہمیشہ ماں ہی رہے گی۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرارالحق نے کہا تھا کہ ’جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لیکر اُنہیں کلمہ سُنا کر اور اللّہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراََ سے سو بھی جاتے تھے۔‘

ابرارالحق نے موجودہ دور کی ماؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آج کل کی مائیں اپنے بچوں کو گود میں لیتی ہیں اُنہیں موبائل فونز تھما دیتی ہیں جن پر دُعاؤں کے بجائے ’بے بی شارک‘ چل رہا ہوتا ہے۔‘

گلوکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مِلا جُلا ردّعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

تازہ ترین