• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ بانو کی طبیعت شوہر کے انتقال کے بعد مزید خراب ہوئی، فیصل فاروقی


دلیپ کمار کے اہلِ خانہ کے ترجمان فیصل فاروقی نے بتایا ہے کہ سائرہ بانو کی طبیعت شوہر یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال کے بعد مزید خراب رہنے لگی ہے۔ 

خیال رہے کہ آج ہی فیصل فاروق نے سائرہ بانو کو اسپتال میں داخل کروانے کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا کہ ان کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی۔ 

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ اب سائرہ بانو کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ 

دوسری جانب فیصل فاروقی نے اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ سائرہ بانو کی طبیعت شوہر دلیپ کمار کے انتقال کے بعد مزید خراب ہوئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو کہیں زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں جس کے بعد ان کی صحت میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں۔

فیصل کا کہنا تھا کہ سائرہ بانو اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں جبکہ مجموعی طور پر ان کی طبیعت کافی بہتر ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ ابھی ان کے ٹیسٹ اور دیگر چیزوں کا معائنہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے تھے، وہ شدید علیل تھے۔ 

تازہ ترین