ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو فائزر ویکسین کی41 لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 41 لاکھ 49 ہزار خوراکیں کوویکس کے تحت بھجوائی جارہی ہیں، امریکا پاکستان کو ویکسین کی 92 لاکھ سے زیادہ خوراکیں پہلے ہی دے چکا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہم دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔