• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان ذرائع کا دعوٰی

طالبان ذرائع نے پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی پنج شیر کے تمام اضلاع پر ہمارا کنٹرول ہے۔

دوسری جانب سابق افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح کے تاجکستان فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تاہم برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح نے ملک چھوڑ کر جانے کی تردید کی ہے۔

امر اللّٰہ صالح کا کہنا ہے کہ میرے ملک سے فرار ہونے کی اطلاع درست نہیں، میں افغانستان میں ہی ہوں۔

قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان (این آر ایف اے) پنج شیر پر کنٹرول حاصل کرنے کے طالبان کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل افغانستان میں شمالی مزاحمتی گروپ کا کہنا ہے کہ پنج شیر ویلی میں طالبان کے شدید حملوں کو روکنے کیلئے ان کے اہلکاروں کی لڑائی جاری ہے۔

افغان عبوری حکومت مکمل طور پر طالبان ارکان پر مشتمل ہوگی

افغان عبوری حکومت مکمل طور پر طالبان ارکان اور 25 وزارتوں، مشاورتی شوریٰ پر مشتمل ہوگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکومت میں مشاورتی شوریٰ میں 12 مذہبی اسکالرز شامل ہوں گے، جبکہ 6 سے 8 ماہ میں لویہ جرگہ بلانےکی بھی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

لویہ جرگہ عمائدین اور افغان معاشرے کے نمائندوں پر مشتمل ہوگا۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ لویہ جرگے میں آئین اور مستقبل کی حکومت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین