کراچی میں دو روز قبل شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد ملیر ندی بھر گئی، ولایت شاہ مزار سے مرتضیٰ چورنگی تک سڑک زیر آب آگئی۔ قیوم آباد چورنگی سمیت شہر کی بعض سڑکوں پر اب بھی تھوڑا بہت پانی جمع ہے۔
میمن گوٹھ میں بھی پانی کے ذخائر بھر گئے۔ ہفتے کے روز سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 75 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں دو روز کے دوران بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔